منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پریتی زنٹا نے 600 کروڑ کی جائیداد لینے سے انکار کردیا تھا

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے 600 کروڑ کی وارثت میں ملنے والی جائیداد لینے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز شاندار امروہی مبینہ طور پر اپنی تمام آبائی جائیداد پریتی زنٹا کیلیے چھوڑنا چاہتے تھے۔49 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے فلم ‘دل سے’ سے 1998ئ میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اْن کا شمار آج بھی ملک کی چند خوبصورت اداکاروں میں ہوتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پریتی زنٹا کو سیکڑوں کروڑ روپے مالیت کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔فلمساز شاندار امروہی جو ممتاز تجربہ کار فلم ساز کمال امروہی کے بیٹے ہیں پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی سمجھتے تھے، وہ اپنی ساری آبائی جائیداد اداکارہ کیلیے چھوڑنا چاہتے تھے۔ایک رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا نے اس نوعیت کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میرے والد کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا ہے، میرے حالات اتنے برے نہیں ہیں کہ مجھے کسی اور کی جائیداد کی ضرورت پڑجائے۔

اداکارہ کی 2004ء میں بالی ووڈ بادشا شاہ رخ خان کے ہمراہ آنے والی فلم” ویر زارا ”کو 20 سال بعد 13ستمبر کو ایک بار پھر ریلیز کیا گیا۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم نے مجموعی طور پر 102 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…