جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مردوں کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں، عائشہ عمر اور شائستہ لودھی کا خواتین کو مشورہ

datetime 23  ستمبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اور سائشتہ لودھی نے مردوں کو برا بھلا بولنے والی خواتین کو مشورہ دے دیا۔سابق میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے نجی ٹی کے ایک شو میں شرکت کی جس کی میزبان عائشہ عمر نے شائستہ لودھی سے دلچسپ گفتگو کی۔عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین بعض اوقات بہت بے بس محسوس کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں مردوں کو اپنی حالت کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں کیونکہ وہ مردوں پر منحصر کرتی ہیں۔

اسی حوالے سے شائستہ نے اپنی والدہ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک میرے والد کو قصور ٹھہراتی رہی ہیں کہ میری زندگی اگر خراب ہوئی ہے تو تمہاری وجہ سے جبکہ ایسا نہیں ہے، انہیں سیکھایا ہی مردوں کو الزام دینا گیا ہے۔شائستہ لودھی کی بات پر عائشہ عمر نے بھی اپنی فیملی کے حوالے سے کہا کہ بڑا خاندان ہونے کی وجہ سے والدہ کے ساتھ پیش آنے والے حالات پر وہ آج تک والد کو قصور وار سمجھتی ہیں۔دونوں شخصیات کی جانب سے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں مردوں پر الزام تراشی بند کریں، اپنے بہتر مستقبل کیلئے کام کریں اور اپنے فیصلے خود لینا سیکھیں، اپنے لیے خود کھڑا ہونا سیکھیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…