منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اْن مردوں پر حیرت ہوتی ہے جو اپنی بیویوں کو تنگ لباس پہنا کر گھر سے نکلتے ہیں، ثنا خان

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے ان تمام مردوں پر تنقید کی ہے جو اپنی خواتین کو بولڈ لباس پہناتے ہیں۔حال ہی میں ثنا خان نے بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہب کی جانب آنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

سابقہ اداکارہ نے کہا ‘ہر مرد چاہتا ہے کہ اس کی عورت باحیا ہو اور ڈھکے چھپے کپڑے پہنے، ہر انسان کو اچھا لگتا ہے کہ اس کی بیوی موڈیسٹ رہے، کبھی میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں تو عجیب لگتا ہے کہ کیسے اپنی بیویوں کو چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنا کر گھر سے باہر لے جاتے ہیں۔ثنا خان نے کہاایسے مرد اس بات پر فخر بھی محسوس کر رہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی بیوی اچھی لگ رہی ہے، آپ اپنی بیوی کو بولڈ لباس میں باہر لے کر جائیں اور ایک راہ چلتا مرد آپ کی بیوی کو دیکھ کر نامناسب جملے کہے تو کیا یہ آپ کے لیے فخر کا مقام ہوگا؟انہوں نے کہا کہ مردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیوی ان کی عزت ہے، انہیں ایسے لباس پہنائے جائیں جس میں آپ دونوں کی عزت قائم رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…