اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

کترینہ کیف اور شعیب اختر کی دوستی؟ وہاب ریاض کا بڑا انکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سابق کرکٹر و چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور شعیب اختر کی دوستی سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں وہاب ریاض نے نجی ٹی وی سے کچھ ڈریسنگ روم کی کچھ مضحکہ خیز باتیں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔وہاب ریاض نے ماضی کا قصہ سْناتے ہوئے کہا کہ ایک بار ہم نیوزی لینڈ کے دورے پر تھے، تو ہم سب کھلاڑی فاسٹ بولر شعیب اختر کے کمرے میں کھانا کھا رہے تھے، اسی دوران ٹی وی پر بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کا مشہور گانا ‘شیلا کا جوانی’ چل رہا تھا۔سابق کرکٹر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر نے ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر کہا کہ وہ کترینہ کیف کو جانتے ہیں بلکہ اْن کی کترینہ کے ساتھ دوستی بھی ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ شعیب اختر اور کترینہ کیف کی دوستی کی بات سْن کر محمد حفیظ حیران رہ گئے تھے بلکہ اْنہیں تو اس بات پر یقین بھی نہیں آرہا تھا۔وہاب ریاض نے کہا کہ جب کسی نے شعیب اختر کی بات کا یقین نہیں کیا تو اْنہوں نے یہ کہہ کر سب کو کمرے سے باہر نکال دیا تھا کہ تم لوگ مجھے جھوٹا انسان سمجھتے ہو۔اْنہوں نے مزید کہا کہ کہ شعیب اختر کے غصے ہونے اور کمرے سے باہر نکالے جانے کے بعد کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ جاکر کھانا کھایا تھا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے سال 2008 میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی جبکہ سابق فاسٹ بولر کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…