بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی گلوکارہ رخسانہ بانو 27 سال کی عمر میں چل بسیں

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ رخسانہ بانو 27 سال کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان گلوکارہ اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں بدھ کی رات ان کی موت ہوئی۔اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ ان کا اسکرب ٹائفس کا علاج جاری تھا، یہ بیماری بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی موت کی حتمی وجہ فی الحال نہیں بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب گلوکارہ کی والدہ اور بہن نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو مغربی اڑیسہ کے ایک حریف گلوکار نے زہر دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اہلِ خانہ نے جس شخص پر الزام عائد کیا ہے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی، رخسانہ بانو کو 27 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اہلِ خانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی کو پہلے بھی دھمکیاں ملی تھیں۔گلوکارہ کی بہن روبی بانو کا کہنا ہے کہ 15 دن پہلے شوٹنگ کے دوران جوس پینے کے بعد بہن کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…