پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کے افواہیں تاحال ختم نہ ہوسکیں

datetime 16  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کے افواہیں تاحال ختم نہ ہوسکیں اور اسی دوران اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔یہ ویڈیو ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی دبئی میں بنائی گئی، دونوں ماں بیٹی ایک ایوارڈز کی تقریب کے لیے متحدہ عرب امارات گئی ہوئی ہیں۔

ویڈیو میں آرگنائزرز کی جانب سے ایشوریا اور ان کی بیٹی کا پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے جب کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے گلدستہ بھی لایا۔اس ویڈیو پر جہاں صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں کئی مداحوں نے اس جانب توجہ مرکوز کروائی کہ ایشوریا نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو روایات میں شادی کی انگوٹھی کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اور وہ اس وقت تک نہیں اتاری جاتی جب تک شادی ختم نہ ہو جائے۔

اس سے قبل ابھیشیک بچن کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی، لیکن اداکار نے بعدازاں ان افواہوں کو رد بھی کردیا تھا البتہ اب تک ایشوریا رائے اس معاملے پر خاموش ہیں۔واضح رہے کہ ایشوریا کچھ عرصے سے طلاق کی افواہوں کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں، لیکن دونوں کے درمیان جولائی میں اس وقت علیحدگی کی افواہوں نے جنم لیا جب اداکارہ شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر ایک تقریب میں ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…