پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں سرگرم

datetime 14  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے آئمہ بیگ مختلف تنازعات کا شکار رہی ہیں، پہلے گلوکارہ اور اداکار شہباز شگری کی منگنی ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کے بعد آئمہ بیگ اور معروف گلوکار ساحر علی بگا کے درمیان لفظی تکرار رہی، اس کے علاوہ گلوکارہ کو اکثر ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اب آئمہ بیگ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بن گئی ہیں، گلوکارہ کی حالیہ تصاویر دیکھ کر مداح تجسس کا شکار ہوگئے ہیں۔حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں فیشن برانڈ راستہ کے مالک زین احمد کے ہمراہ اپنی چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد سے دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

آئمہ بیگ اور زین احمد کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے جبکہ گلوکارہ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔دوسری جانب آئمہ بیگ اور زین احمد نے اس حوالے سے کسی بھی خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کی تھی، دونوں کے درمیان فلم پرے ہٹ لو کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے کچھ عرصے ڈیٹ کرنے کے بعد منگنی کرلی تھی۔ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے اپنی منگنی ٹوٹنے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…