بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دلجیت کا بھارت کا یہ ٹور 26 اکتوبر سے شروع ہو گا، جس میںمیں مختلف شہروں میں پرفارمنس ہوں گی

datetime 13  ستمبر‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کا عالمی سطح پر کامیاب ‘دلـلومیناٹی’ ٹور اب بھارت پہنچ چکا ہے، جہاں مداحوں میں بے حد جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ہونے والے شوز کے ٹکٹ صرف دو منٹ میں فروخت ہوگئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دلجیت کے کنسرٹس کا کتنا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔جمعرات کو ٹکٹ فروخت کے آغاز پر گولڈ کیٹیگری (فیز 3) کے ٹکٹ 12,999 روپے جبکہ فین پِٹ کے ٹکٹ 19,999 روپے میں دستیاب تھے، جو فوراً ہی بک ہوگئے۔

دیگر شہروں میں سب سے کم قیمت ٹکٹ حیدرآباد میں سلور (فیز 1) کیٹیگری کے تھے، جو 3,299 روپے میں دستیاب تھے۔سارے گاما انڈیا کے بزنس ہیڈ جنمجے سہگل نے NDTV کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا، ”اب تک ہم نے 1.5 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے ہیں، اور ہم 2 لاکھ لوگوں کی شرکت کی توقع کر رہے ہیں۔ دہلی شو کے لیے ایک بڑا سیٹ اپ تیار کیا جا رہا ہے، جو پہلے کبھی بھارت میں نہیں دیکھا گیا۔”دلجیت کا بھارت کا یہ ٹور 26 اکتوبر سے شروع ہو گا، جس میں دہلی کے علاوہ چندی گڑھ، گواہاٹی، پونے، اندور، بنگلورو، کولکتہ، لکھنؤ، حیدرآباد اور احمد آباد جیسے شہروں میں پرفارمنس ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…