بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان کی گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بالی وڈ گیت ‘لیلا میں لیلا’ پر ماڈلنگ کرتے ہوئے رقص کرنا سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی وجہ بن گیا۔ڈراما ‘ شہرِ ذات’، ‘وہ ہمسفر تھا’ اور ‘بن روئے’ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان اپنی دلکشی، بہترین اداکاری اور دلچسپ باتوں کے سبب پسند کی جاتی ہیں۔ماہرہ خان چھوٹی چھوٹی باتوں میں خوش ہوجاتی ہیں، وہ کبھی نانی کے قصے تو کبھی اپنے دوستوں کی مستیوں سے متعلق بات کرتی دکھتی ہیں اور مداح ان کی ان ہی باتوں کو سن کر انکے فین ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ کو غزلوں اور گانوں سے بھی بہت لگاؤ ہے اور وہ کبھی گانا گنگناتی تو کبھی اس پر رقص کرتی نظر آتی ہیں۔حال ہی میں ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انکے دوست اور وہ ایک ایک کر کے ‘لیلا میں لیلا’ پر ماڈلنگ کرتے نظر آئے۔ویڈیو کی شروعات میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر سے ہوئی اور سب سے آخر میں ماہرہ خان فلمی انداز میں شوخیاں بکھیرتی نظر آئیں۔اداکارہ نے کیمرے کے قریب آکر ٹھمکے بھی لگائے اور اس کے بعد باہر ایک کمرے میں دیگر لوگوں کے ساتھ ویڈیو بنانے پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں۔پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ہم انتھک محنت کرتے ہیں۔ ہم سچ میں کرتے ہیں لیکن آپ کو جب بھی موقع ملے انجوئے کرلینا چاہئے۔انہوں نے ویڈیو میں شامل گانے سے متعلق لکھا کہ اور ہم نے اس نہیں بلکہ کسی اور گانے پر واک کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…