پیر‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2024 

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

datetime 1  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور انٹرنیٹ پرسنیلٹی سکیورٹی گارڈ کامران المعروف شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا جس کمپنی میں ملازم تھا اس کے مالک ارباز نعیم نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سکیورٹی گارڈ کی موت کی تصدیق کی۔شیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور پھر انسٹاگرام پر شہرت حاصل کی، جہاں مختلف وائرل ویڈیوز میں ان کی شخصیت نے بہت سے مداحوں کے دل موہ لیے، انہوں نے ٹک ٹاک پر کئی ٹرینڈز متعارف کروائے۔

وہ ان دنوں ڈیرہ ریسٹورنٹ میں سکیورٹی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، شیرا اس سے قبل جہلم میں شاندار موبائل میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کی پرکشش شخصیت نے برانڈ کی آن لائن تشہیر میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ارباز نعیم کو فائدہ ہوا۔شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے،دوسری جانب ارباز نعیم نے بھی انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کرکے شیرا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…