جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہمارا ہیرو بوڑھا ہورہا ہے، مداح ویڈیو دیکھ کر افسردہ

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ ویڈیو نے ان کے مداحوں کو دْکھی کردیا۔سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے بھارت کے معروف پاپارازی اکاؤنٹس نے شیئر کیا، ویڈیو غالباً ایک تقریب کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔اس تقریب میں ماضی کی مقبول اور ورسٹائل اداکارہ سونالی بیندرے کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی جب تقریب میں آئیں تو ان سے ملنے کے لیے سلمان خان اپنی سیٹ سے کھڑے ہونے لگے لیکن انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ویڈیو میں سلمان خان کو مشکل سے سیٹ سے کھڑا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔پھر اداکار کھڑے ہوکر سونالی کا انتظار کرتے ہیں اور ان کے آنے پر گلے ملتے ہیں اور پھر بیٹھ جاتے ہیں۔مداح سلمان کی یہ ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور ویڈیو پر کمنٹس میں مداحوں نے کہا کہ ہمارے لیجنڈ اور ہیرو بوڑھے ہورہے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم بھی بوڑھے ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ 58 سالہ سلمان خان نے 1999 کی سپر ہٹ فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ میں سونالی بیندرے کے ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کی جوڑی کے خوب چرچے ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…