منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جو قوانین بیٹیوں کیلئے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں، مریم نفیس

datetime 29  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ اگر بیٹیوں کو مغرب کے بعد گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تو بیٹوں کے لیے بھی یہی اصول ہونا چاہیے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مریم نفیس نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جب کسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو وہ خوشی سے ناچتے ہیں اور فخر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں بیٹا دیا ہے، پھر وہی بیٹا بڑا ہوکر کھلے سانڈ کی طرح سڑکوں پر گھومتا ہے اور خواتین کو تنگ کرتا ہے۔

مریم نفیس نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بیٹوں کو ہر چیز کی اجازت ہے، وہ چاہے کچھ بھی غلط کرلیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ بیٹیوں پر ہزاروں پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر بیٹی کے لیے مغرب سے پہلے گھر آنا لازمی ہے تو بیٹے کو بھی مغرب سے پہلے گھر بلایا جائے، جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے بنائے گئے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو کریں۔انہوں نے کہا کہ اس معاشرے میں تو بیٹا ساری رات جاگتا ہے، دن کے چار بجے سو کر اٹھتا ہے اور مغرب کے بعد گھر سے باہر نکل جاتا ہے۔

مریم نفیس نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ لڑکیوں کو رات کے 8 یا 9 بجے گھر سے باہر نکالیں، میں صرف اتنا کہہ رہی ہوں کہ بیٹوں کو بھی مغرب کے وقت گھر میں بلائیں۔اداکارہ کی بات سن کر میزبان نے کہا کہ ایسے تو پورا کراچی رات کے وقت خالی ہوجائے گا، جس پر مریم نفیس نے کہا کہ ایسا کرنے سے کم از کم شہر محفوظ تو ہوجائے گا۔انہوں نے والدین سے سوال کیا کہ آپ بیٹیوں کی تو بہت اچھی تربیت کررہے ہیں لیکن بیٹوں کو کیا سِکھا رہے ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…