ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ہمایوں سعید کو آدھی عمر کی لڑکیوں کیساتھ ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے،عتیقہ اوڈھو

datetime 29  اگست‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک بار پھر فلم اسٹار ہمایوں سعید کی زائد عمر پر بول پڑیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے ہمایوں سعید اور فردوس جمال کا نام خبروں کی سرخیوں میں ہے کیونکہ سینئر اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔فردوس جمال کے متنازعہ بیان کے بعد چند پاکستانی فنکاروں نے ہمایوں سعید کا دفاع کرتے ہوئے سینئر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔سوشل میڈیا پر ابھی فردوس جمال اور ہمایوں سعید کے مداحوں کی بحث ہی جاری تھی کہ اب سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی اس میں کود پڑی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کا شمار پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریبا تمام نامور فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ان دنوں عتیقہ اوڈھو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک میزبان کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جہاں وہ پاکستانی ڈراموں پر اپنا تجزیہ پیش کرتی ہیں۔اب حال ہی میں اداکارہ نے ڈرامہ سیریل جینٹلمین میں ہمایوں سعید عرف اقبال منا اور یمنی زیدی عرف زرناب کے کردار کے بارے میں بات کی۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ یمنی زیدی اور ہمایوں سعید کی عمر میں زمین و آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود ڈرامے میں دونوں کو بطورِ ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ماضی کے ڈراموں میں ہمایوں سعید کو میرے ساتھ بطورِ ہیرو کاسٹ کیا جاتا تھا لیکن آج اس عمر میں ہمایوں کو آدھی عمر کی لڑکی کیساتھ ہیرو بنا کر دکھایا جارہا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ ہمایوں سعید نے اس عمر میں بھی اپنی جسامت اور شخصیت کا برقرار رکھا ہوا ہے لیکن یہ حقیقت کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ ان کی عمر زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…