ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نمرہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پرآگئی

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نمرہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ 11 اگست کی شام 7 بج کر 21 منٹ پر انہیں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔نمرہ خان کے تہلکہ خیز انکشاف کے بعد اب انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سڑک کنارے اپنی گاڑی کے آنے کا انتظار کررہی تھیں کہ اسی دوران ان کے پاس ایک موٹرسائیکل آکر رکتی ہے۔موٹرسائیکل کے رکنے کے بعد نمرہ خان سڑک کنارے چلنے لگتی ہیں اور پھر چند منٹ کے بعد ہی اداکارہ ہاتھ کے اشارے سے ایک گاڑی کو رکنے کا کہتی ہیں۔

نمرہ خان کے اشارے پر مذکورہ گاڑی جیسے ہی سڑک پر رکتی ہے تو موٹرسائیکل سوار فورا وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا اور ایس ایس پی سائوتھ ساجد سدوزئی نے واقعے پر ایس ڈی پی او منیشا روپیتا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔واضح رہے کہ نمرہ خان نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ پیر کو ڈیفنس فیز 8 میں مقامی ہوٹل کے باہر گاڑی کا انتظار کررہی تھیں، ہاتھ میں موبائل فون اور کندھے پر بیگ موجود تھا، رش کی وجہ سے گاڑی میں فیملی پھنسی ہوئی تھی اور بارش ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران تین افراد میرے پاس آکر رکے اور مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی، انہوں نے مجھے پکڑا اور پیٹ پر اسلحہ رکھ دیا، میں نے شور شرابا کیا، میرے سامنے چار گارڈز بیٹھے ہوئے تھے مگر کسی نے نہیں سنا، میں نے اپنا تحفظ خود کیا اور موٹر سائیکل کو دھکا دیا، میں وہاں سے بھاگی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ مجھے پیچھے سے گولی مارسکتے تھے، میں چلتی گاڑی کے سامنے آگئی، گاڑی میں سوار فیملی نے مجھے بچالیا، اس دوران مقامی ہوٹل کی پوری ٹیم باہر آئی اور مجھے ریسکیو کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…