ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کون بنے گا کروڑ پتی، امیتابھ بچن فی قسط5 کروڑ روپے فیس وصول کر رہے ہیں

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 16 ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اور ناظرین ایک بار پھر بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کو شو کی میزبانی کرتے دیکھ رہے ہیں۔گزشتہ سال امیتابھ بچن نے سیزن 15 کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔لیکن 12 اگست کو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیرن 16 کا آغاز ہوا اور ناظرین نے ایک بار پھر امیتابھ بچن کو شو کی میزبانی کرتے دیکھا جس کے بعد ان کے شو چھوڑ جانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اس شو کے ساتھ 24 سال سے منسلک ہیں اور شو کے پہلے سیزن (2000) کے لیے بگ بی کو مبینہ طور پر تقریباً 25 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ دیا گیا تھا ۔

جیسے جیسے یہ شو مشہور ہوتا گیا ویسے ہی امیتابھ بچن کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ان کے اس شو کے معاوضے میں اضافہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس شو کے چوتھے سیزن تک امیتابھ کا معاوضہ بڑھ کر 50 لاکھ روپے فی قسط ہو گیا تھا۔چھٹے سیزن تک امیتابھ کا معاوضہ مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے فی قسط تک پہنچ گیا تھا جبکہ آٹھویں سیزن میں بگ بی کی فیس بڑھ کر 2 کروڑ روپے سے زائد ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کون بنے گا کروڑ پتی کے نویں سیزن تک، یہ معاوضہ بڑھ کر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے فی قسط تک ہو گیا تھا جبکہ 10ویں سیزن تک امیتابھ فی قسط 3 کروڑ روپے وصول کر رہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بگ بی نے اس شو کے 11 سے 13 ویں سیزن کے لیے فی قسط ساڑھے 3 کروڑ روپے وصول کیے جبکہ کوئز شو کے 14ویں سیزن تک انہوں نے4کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کون بنے گا کروڑ پتی شو کے 16 ویں سیزن کیلئے امیتابھ بچن فی قسط5 کروڑ روپے فیس وصول کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…