اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں

datetime 12  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)2009 میں کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ ‘زیب اینڈ ہانیہ’ سے وابستہ معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ زیبنسا المعروف زیب بنگاش نے مختلف انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کزن ہانیہ اسلم کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

گلوکارہ کا انتقال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ ہانیہ اسلم اور ان کی کزن زیب بنگانس نے مل کر میوزک بینڈ ‘زیب اینڈ ہانیہ’ کی بنیاد 2007 میں رکھی تھی، انہوں نے 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے’پیمانہ’ سے شہرت حاصل کی۔تاہم ہانیہ 2014 میں موسیقی کوچھوڑ کر تعلیم مکمل کرنے کے لیے کینیڈا منتقل ہوگئیں تھی۔ بعدازاں انہوں نے 2016 میں کینیڈا سے ہی اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا پھر پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے مختلف فلموں میں بطور کمپوزر اپنی خدمات انجام دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…