منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے پر سنجے دت سن آف سردار 2 سے ڈراپ

datetime 7  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور معروف ایکشن ہیرو سنجے دت برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے کے باعث فلم ‘سن آف سردار 2’ سے ڈراپ کردیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سنجے دت کا ویزا 1993ء میں انکی گرفتاری کی وجہ سے مسترد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ 2012 کی فلم سن آف سردار کی سیکوئل سن آف سردار 2 کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی۔ 12 برس بعد بننے والی اس سیکوئل میں اجے دیوگن اور سنجے دت کو لڑتے ہوئے دکھایا جانا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویزا درخواست مسترد ہونے کے بعد اب سنجے دت کی جگہ فلم میں روی کشن کو لیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں فلم کی شوٹنگ طے ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق 1993میں ممبئی دھماکوں کے الزام میں گرفتاری کے بعد سنجے دت نے امریکا کا سفر کیا اور انھوں نے متعدد بار برطانیہ کے ویزے کے لیے درخواست دی لیکن انھیں کبھی ویزا نہیں دیا گیا۔اگر انھیں ویزا مل جاتا تو یہ انکا برطانیہ کا پہلا ٹرپ ہوتا۔ فلم میں سنجے کے علاوہ اجے دیو گن اور مرونل ٹھاکر بھی شامل ہیں لیکن اب سنجے کی جگہ روی کشن آگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…