کراچی (این این آئی)ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی کا انحصار اس کی کہانی پر ہوتا ہے، اگر کہانی اچھی نہیں ہو تو شاہ رخ خان کی فلم بھی نہیں چلتی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں جنت مرزا نے ساتھی اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی فلم کی ناکامی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت مجھے فلم آفر ہوئی تھی، اس وقت مجھے کافی چیزوں کا پتہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سکرپٹ پڑھے بغیر فلم سائن کرلی تھی، جو میری غلطی ہے، مجھے ٹک ٹاک سے فلمی پردے پر آنے کا موقع مل رہا تھا یہ ہی سوچ کر فلم سائن کرلی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کا انحصار اس کی کہانی پر ہوتا ہے، اگر کہانی اچھی نہیں ہو تو شاہ رخ خان کی فلمیں بھی نہیں چلتی، اس میں فالوورز کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، اب کافی چیزیں سمجھ آگئی ہیں ،مستقبل میں جب بھی کوئی پراجیکٹ سائن کروں گی تو پڑھ کر کروں گی۔