منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

تعلقات سے کباڑہ ہوتا،سیدھا شادی کروں گی،انمول بلوچ

datetime 3  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ تعلقات سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے اس لیے میں براہ راست شادی کروں گی۔اداکارہ نے ایک ٹی وی پروگرا میں شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ آج کل کے دور میں شادی کیلئے ہر کسی نے اپنی ترجیحات طے کر رکھی ہیں اور بہت سارے افراد نے ترجیحات کی لمبی فہرست بنا رکھی ہے۔اداکارہ کے مطابق شادی کیلئے لڑکیاں ہونے والے شوہر کیلئے بہت ڈیمانڈ کرتی ہیں کہ وہ امیر ہونا چاہیے، خوبصورت بھی ہو، خواتین کی عزت بھی کرتا ہو اور میری ہر بات سے اتفاق بھی کرتا ہو۔

انمول بلوچ نے کہا کہ لڑکیاں سوچتی ہیں کہ وہ اس مرد سے شادی کریں گی جو خواتین سے متعلق ایک خاص نظریے کی سوچ رکھتا ہو اور خواتین کے حقوق کے معاملے پر ہر وقت ان کا ساتھ دے۔اداکارہ کے مطابق ٹھیک ہے، ہر کسی کو شرائط رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسان تنگ آجاتا ہے، 50سال تک جوڑے ایک دوسرے کا خیال رکھتے رکھتے، ایک دوسرے کی شرائط پر پورا اترتے اترتے تھک جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شادی ایک ایسا تعلق ہے جس کے لیے دونوں افراد کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں، کوئی ایک شخص دوسرے کیلئے 100فیصد تک تبدیل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی پہلے جیسا رہ سکتا ہے، اس لیے دونوں کو اپنی شخصیت کو تھوڑا تھوڑا تبدیل کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…