جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اْن کا جسم اْن کی مرضی، عفت عمر کا خلیل الرحمان کی لیک ویڈیو پر ردعمل

datetime 1  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عْمر نازیبا لیک ویڈیو کے معاملے پر ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑیں۔عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی پوسٹ میں خلیل الرحمان قمر کا نام لیے بغیر اْنہیں مخاطب کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ نے جن لوگوں کو ہمیشہ بْرا بھلا کہا اور جن کے بارے میں آپ نے نفرت انگیز اور ذلت آمیز بیانات دیے، صرف وہی لوگ آپ کی نجی لیک ویڈیوز کے خلاف احتجاج کریں گے۔اْنہوں نے خلیل الرحمان قمر کی لیک ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر دو بالغ افراد باہمی رضا مندی سے ایک ساتھ ہیں تو اْن کی پرائیوسی سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں، اْن کا جسم اْن کی مرضی۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

اغواء کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔ملزم نے کہا تھا کہ ان ویڈیوز میں خلیل الرحمان قمر کو ایک ایسی خاتون کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے جھانسے میں پھنسا لیا تھا۔

بعدازاں، ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو دو حصوں میں لیک کی، ایک حصے میں وہ پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے۔ویڈیو کے دوسرے حصے میں خلیل الرحمان قمر خاتون کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…