لاہور (این این آئی) پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی نے کہا ہے کہ ماہانہ یوٹیوب سے تقریبا ایک سے دیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کما لیتا ہوں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یوٹیوبر ڈکی بھائی کی انٹرویو دیتے ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ میزبان خاتون کے اپنی کمائی کے حوالے سے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔
ڈکی بھائی نے بتایا کہ میں برانڈز کی پروموشنز بھی کرتا ہوں اور یوٹیوب پر وی لاگز وغیرہ بھی بناتا ہوں اس طرح کل ملا کر وہ ماہانہ یوٹیوب سے تقریبا ایک سے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کما لیتا ہوں ۔