ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عمران ہاشمی کا تنوشری دتہ کی بہن بھائی والی کیمسٹری کے تبصرے پر رد عمل

datetime 29  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار عمران ہاشمی نے اداکارہ تنو شری دتہ کی جانب سے بہن بھائی والی کیمسٹری پر رد عمل دے دیا۔حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے عمران ہاشمی سے سوال کیا کہ ‘آپ نے گزشتہ دنوں آپ کے ساتھ فلم ‘عاشق بنایا آپ نے’ میں کام کرنے والی اداکارہ تنو شری کا تبصرہ سنا؟ جس میں انہوں نے آپ کی اور اپنی کیمسٹری کو بہن بھائی جیسا قرار دیا تھا؟اس حوالے سے اداکار عمران ہاشمی نے کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم یہ لفظی طور پر کہا گیا تھا یا نہیں، یا پھر ڈائریکٹر نے اسے کیا بتایا اور مجھے کیا بتایا تھا، میرے دماغ میں ایک الگ کہانی چل رہی تھی اور اس کے دماغ میں الگ کہانی، مجھے کبھی ایسی کہانی نہیں سنائی گئی جس میں انسسٹ ہو، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا سوچ رہی تھی،

مگر جو بھی ہے ٹھیک ہے۔یاد رہے کہ عمران ہاشمی اور تنو شری دتہ نے سال 2005 کی فلم ‘عاشق بنایا آپ نے’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، فلم کے ٹائٹل ٹریک میں دونوں اداکاروں کے رومانوی مناظر بھی شامل تھے۔اس حوالے سے تنو شری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘بڑی بڑی اداکارائیں ایسے سین کرتی ہیں مگر مجھے جج کیا جاتا ہے، سب کو مجھ سے مسئلہ ہوتا ہے، میرے اور عمران ہاشمی کے درمیان کچھ بھی ذاتی نہیں تھا، ہماری کیمسٹری بالکل بہن بھائی جیسی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…