ہفتہ‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2024 

خلیل الرحمن کو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ آمنہ عروج نےاعتراف کر لیا

datetime 26  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے معروف مصنف وڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جج خالد ارشد نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا تھا؟ ملزمہ آمنہ عروج نے اعتراف کیا کہ میں ماڈلنگ کرتی ہوں، میں نے خلیل الرحمان قمر کو بلایا تھا اور خلیل الرحمان قمر کے اے ٹی ایم کے ذریعے دو لاکھ 87 ہزار روپے نکالے تھے۔ملزمہ نے مزید کہا کہ مذکورہ رقم ساتھی ملزم حسن شاہ کے پاس ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ہدایت جاری کی کہ دن کی روشنی میں ملزمہ پولیس کے پاس ہوں گی اور انہیں رات کو واپس جیل میں بھیجا جائے گا۔عدالت نے 28جولائی کو ملزمہ کو دوبارہ پیش کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے پولیس سے تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…