منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ابھیشیک اور ایشوریا میں جلد علیحدگی ہوسکتی ہے: ہندو پنڈت کی پیشگوئی

datetime 26  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی کئی مشہور جوڑیوں کے حوالے سے پیشگوئی کرنے والے ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی کردی۔بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک برس سے ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں جن پر جوڑے کی جانب سے تاحال کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا۔

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ابھیشیک بچن کو اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ہمراہ شرکت کرتے دیکھا گیا جب کہ ایشوریا رائے اور آرادھیا کو تقریب میں تنہا آتے دیکھا گیا، ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو ایک مرتبہ پھر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دونوں میں معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔ان افواہوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا۔بعد ازاں سینئر اداکار امیتابھ بچن کی پوسٹ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جس میں درج تھا کہ ‘مشکل اور کٹھن کام کی طرف واپسی ہوگئی لیکن زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگن ناتھ گروجی کا کہنا تھا کہ دونوں کے تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے ، علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا چلنا مقدر میں نہیں تھا لیکن بیٹی آرادھیا کی محبت نے اس جوڑی کو ساتھ رہنے پر مجبور کیا،ابھیشیک اور ایشوریا کے پیدائشی زائچے کے مطابق جوڑی کے درمیان علیحدگی کافی عرصہ پہلے ہی موجود تھی لیکن چونکہ ابھیشیک اور ایشوریا دونوں ہی سمجھدار ہیں چنانچہ دونوں نے اس رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی لیکن دونوں کی کنڈلیاں رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…