اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بشنوئی گینگ سے جان کا خطرہ، سلمان خان کا بیان سامنے آگیا

datetime 25  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کیاسٹار اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بشنوئی گینگ مجھے اور میرے اہل خانہ کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ممبئی پولیس کو اپنے بیان میں سلمان خان نے بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ رواں برس اپریل میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر لارنس بشنوئی گینگ کی فائرنگ کا مقصد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کرنا تھا۔

سلمان خان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے 14 اپریل کی صبح گلیکسی اپارٹمنٹس میں اپنی رہائش گاہ پر سوتے ہوئے پٹاخوں جیسی آواز سنی تھی، صبح انہیں پولیس گارڈ نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے پہلی منزل کی بالکونی پر فائرنگ کی ہے۔سلمان خان نے پولیس کو بتایا کہ اس سے پہلے بھی ان پر اور اہل خانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس سے متعلق باندرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔اپنے بیان میں سلمان خان نے مزید کہا کہ انہیں بعد میں پتا چلا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی انمول بشنوئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں حملے کا اعتراف کیا ہے اور حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ واقعے کے سلسلے میں اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…