دبئی (این این آئی) گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں موجود گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔
ایک بیان میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ دبئی میں گانے ریکارڈ کروانے آیا ہوں، ہر چیز ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ مداح گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے۔