لاہو ر(این این آئی) اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ میں نے نام بنانے کے لئے بہت محنت کی ، شوبز انڈسٹری میں حسد کرنے کو عام سی بات سمجھا جاتا ہے لیکن اس سے بہت سی برائیاں جنم لیتی ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ بولڈ کرداروں سے مراد فحاشی نہیں بلکہ وہ حقیقت ہے جو ہمارے معاشرے میں پائی جاتی ہے ، اگر کوئی فنکار معاشرے کے اس کردار کو نبھاتا ہے تو اس پر بولڈ اداکار یا اداکارہ کی چھاپ لگا دی جاتی ہے ۔
متیرا نے کہا کہ مجھے کسی ہیرو نے متاثر نہیں کیا سب کے ساتھ پروفیشنل انداز میں کام کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نامور گلوکار استاد راحت علی خان کی بڑی پرستارہوں وہ اچھے گلوکارہونے کے ساتھ بڑے انسان بھی ہیں اور میں دل سے ان کی عزت کرتی ہوں ۔