اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

نشو بیگم کومداح کی غنڈوں سے اٹھوا نے کی دھمکی

datetime 20  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ نشو بیگم نے اپنی نئی ویڈیو میں مداحوں سے شکوے کا اظہار کیا ہے۔نشو بیگم نے اپنی نئی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ اْنہیں تاحال شادی کی متعدد آفرز موصول ہو رہی ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں نشو بیگم کا قہقہے لگاتے ہوئے انکشاف کرنا ہے کہ ایک آدمی نے مجھے کہا کہ اگر میرے پاس پیسہ ہوتا تو میں تمہیں غنڈوں کے ہاتھوں اٹھوا لیتا۔ اداکارہ کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ اس دھمکی کے جواب میں، میں نے اْس شخص سے کہا کہ اگر واقعی میں آپ کے پاس اتنا پیسہ ہوتا تو میں خود آپ کے پاس چلی آتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے تاحال متعدد افراد کی جانب سے شادی کی پیشکش کی جارہی ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے شادی کی پیشکش کی جا رہی ہے تو اس میں میری کیا غلطی ہے؟ مجھ سے صارفین ناراض ہوتے ہیں؟ تنقید کرتے ہیں، میں نے کیا کوئی رشتہ طے کر لیا ہے یا شادی کی تاریخ رکھ لی ہے یا کسی کو مہندی مایوں کی دعوت بھجوادی ہے۔

اْن کا مزید کہنا تھا کہ اس موضوع پر میں کچھ کہتی ہوں تو وہ بھی تو سنیں، میرا کیا مسئلہ ہے، میں کیا چاہتی ہوں، اگر ایک عورت اکیلی ہے اور وہ شادی کرنا چاہتی ہے تو اس میں کیا بْرائی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ صارفین مجھ پر تنقید کرتے ہیں، کیا وجہ ہے؟ کیا ا?پ کو لگتا ہے کہ یہ شادی کی عمر نہیں ہے؟نشو بیگم کا مزید کہنا تھا اس عمر میں لوگ جھوٹ بولتے ہیں، بہت سارے ایسے غلط کام کرتے ہیں جن کا وہ ذکر نہیں کرنا چاہتی تو شادی میں کیسی برائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…