بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے پر ابھیشیک اور ایشوریا میں پھر سے طلاق کی خبریں زیرگردش

datetime 19  جولائی  2024 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کی طلاق کی پوسٹ پر ردعمل نے ایک بار پھر فلمی دنیا کی مقبول جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو ہوا دے دی۔مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا تاہم تقریب سے وائرل کچھ تصویروں نے مداحوں کو خوش بھی کیا۔جس کے بعد اب ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا جس نے ایک بار پھر ابھیشیک اور ایشوریا کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو اداس کردیا ہے۔

ابھیشیک کی لائیک کی گئی پوسٹ میں درج تھا کہ ‘جب محبت آسان نہ لگنے لگے ، طلاق کسی کے لیے کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، کون خوشی سے زندگی گزارنے کا خواب نہیں دیکھتا لیکن اس کے باوجود زندگی کبھی بھی ویسی نہیں ہوتی جیسی ہم امید کرتے ہیں لیکن جب لوگ اپنی زندگی کا ایک خاص حصہ ایک ساتھ گزارنے کے دہائیوں بعد الگ ہوجاتے ہیں تو وہ کیسے برداشت کرتے ہیں’؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…