اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بہو رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی کے وقت سسر مکیش امبانی رو پڑے، ویڈیو وائرل

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ارب پتی تاجر مکیش امبانی اپنی بہو رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی پر رو پڑے جس کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3 روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کانسرٹ بھی شامل تھے۔

امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک لگڑری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔اننت امبانی نے اپنی شادی پر شاہ رخ اور رنویر سمیت ہر دوست کو 2، 2 کروڑ مالیت کے کیا تحفے دیے؟اب اننت امبانی سے شادی کے بعد رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دلہن سے زیادہ اس کے سسر مکیش امبانی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رخصتی کے وقت جہاں دلہن جذباتی ہے وہیں ارب پتی تاجر بھی رو پڑے اور انہوں نے اپنے آنسو صاف کیے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین نے مکیش امبانی کو حساس انسان قرار دیا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…