اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کے چرچے

datetime 15  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز نے پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کی دھوم مچا دی۔گزشتہ 7 ماہ سے جاری اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بالآخر اختتام پذیر ہوگئی ہے، اس مہنگی ترین شادی میں بالی ووڈ اسٹارز سمیت کھیلوں اور مختلف شعبوں سے رکھنے والی دْنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔اننت اور رادھیکا کی شادی میں بالی ووڈ ستارے ایک سے بڑھ کر ایک مہنگے اور دلکش ملبوسات میں جلوہ بکھیرتے نظر آئے۔

عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والی اس عالیشان شادی میں جہاں معروف شخصیات نے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے تو وہیں اس شادی میں چند بھارتی اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر اقبال حسین، فراز منان اور محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا۔بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں عالیہ بھٹ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، اداکارہ کے لباس اور اسٹائل کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی اکلوتی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان نے اننت امبانی کی شادی کے پہلے روز ‘شبھ ویواہ’ پر نامور پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ زیتونی رنگ والا انارکلی لباس زیب تن کیا۔سارہ علی خان نے شادی کے دوسرے روز ‘شبھ آشیرواد’ کی تقریب میں بھی اقبال حسین کا انتخاب کرتے ہوئے لانگ فراک اور گولڈن لہنگا پہنا، بالی ووڈ اداکارہ سے قبل یہ جوڑا پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی پہن چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…