اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اننت امبانی کی بارات میں رجنی کانت کا ڈانس، ویڈیو وائرل

datetime 13  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی بارات میں لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈی کے مطابق عالمی میڈیا کی سرخیوں میں جگہ بنانے والی جوڑی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بالآخر ہوگئی ہے،گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن پر لاکھوں کروڑوں ویوز بھی آرہے ہیں، انہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو اننت امبانی کی بارات کی بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اننت امبانی کی بارات بھی روایتی انداز میں گئی لیکن فرق صرف اتنا تھا کہ اس بارات میں ڈانس کرنے والے لوگ عام نہیں بلکہ بالی ووڈ اسٹارز تھے۔اننت امبانی کی بارات میں بھارت سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا جن میں لیجنڈری اداکار رجنی کانت بھی شامل تھے۔رجنی کانت نے بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ ڈانس کیا، ان تینوں اسٹارز نے فلم دل دھڑکنے دو کے گانے گلاں گڈیاں پر پرجوش انداز میں ڈانس کیا۔سپر اسٹار رجنی کانت کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے ان کی پرفارمنس کی خوب تعریفیں کیں جبکہ مداحوں نے کہاکہ امبانی نے رجنی جی کو بھی ڈانس کرنے پر مجبور کردیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…