کراچی (این این آئی)اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، ان سے دوستی میں کوئی حرج نہیں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ یشمی گل نے بتایا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں کیونکہ وہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور وہ دنیا کے نمبر ون بیٹسمین ہیں جو پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کبھی کسی کرکٹر کی جانب سے کوئی میسج نہیں آیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کے ساتھ بھی دوستی ہوسکتی ہے، وہ ہمارے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اور ہمارے ہیرو ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر میری بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے گی تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔