بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاک نے 3ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی 2کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

datetime 8  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 2024کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستانی صارفین کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔ٹک ٹاک نے 2024کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مطابق ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2024کے دوران دنیا بھر میں 16کروڑ 69لاکھ 97ہزار 307ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے 0.9فیصد کے برابر ہے۔

پاکستان میں اس عرصے کے دوران 2کروڑ 2 لاکھ 7ہزار سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا۔اس سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک نے پہلی بار کمنٹ سیفٹی ٹولز استعمال کرتے ہوئے 97کروڑ 64لاکھ سے زائد تبصروں کو ڈیلیٹ اور فلٹر کیا۔کمپنی کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریباً 93.9فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کیا گیا۔ٹک ٹاک نے 2کروڑ 16لاکھ 39ہزار 414ایسے اکانٹس بھی پلیٹ فارم سے ہٹائے جن کے بنانے والوں کی عمر 13سال سے کم تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کیساتھ ساتھ کمپنی نے اسپام اکانٹس اور متعلقہ مواد کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپام اکائونٹس کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔کمپنی کی جانب سے مواد کی جانچ پڑتال کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کا مجموعہ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی مواد کی نشاندہی اور کارروائی کی جاسکے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…