بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈپریشن کے باعث اپنی نومولود بیٹی کو جان سے مارنا چاہتی تھی:ثروت گیلانی

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن کے باعث اپنی نومولود بیٹی کو جان سے مارنا چاہتی تھی۔حال ہی میں ثروت گیلانی نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شریک ہوئیں جہاں اْنہوں نے مختلف موضوعات سمیت دوران حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے ڈپریشن کے بارے میں کھل کر بات کی۔ڈپریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی خاتون جب پہلی بار حاملہ ہوتی ہے تو اسے حمل کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہوتی، وہ حمل سے متعلق کتابیں پڑھ کر اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھ کر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ جب حاملہ خاتون کو اپنے شوہر اور فیملی کی سپورٹ ملتی ہے تو اس سے اْس کی ذہنی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے پہلے دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد ‘پوسٹ پارٹم ڈپریشن’ نہیں ہوا اور اسی وجہ سے مجھے اس کے بارے میں کوئی علم بھی نہیں تھا لیکن اس بار جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو مجھے شدید پوسٹ پارٹم ڈپریشن ہوا۔ثروت کا کہنا تھا کہ میں پیدائش کے چار دن بعد اپنی بیٹی سے ہسپتال میں ملی تھی کیونکہ میری بھی سرجری ہوئی تھی اور میری نومولود بیٹی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی اسی وجہ سے ڈاکٹروں نے ہم دونوں کو الگ الگ وارڈ میں داخل کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری نومولود بیٹی کو ماں کے دودھ کی طلب تھی جبکہ میں شدید ڈپریشن میں تھی، جب میں نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا تو میرے دل میں خیال آیا کہ میں اسے نیچے گرا دوں تاکہ یہ مر جائے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب کمرے میں گئی تو میں زار و قطار رو رہی تھی، میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں ہماری بیٹی کو مارنا چاہتی ہوں تاکہ ساری ٹینشن ہی ختم ہوجائے، میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ تم پریشان نہیں ہو، تمہیں پوسٹ پارٹم ڈپریشن ہوا ہے، یہ ساری زندگی نہیں رہے گا بلکہ کچھ دن کا ہے، اْس کے بعد تم بالکل ٹھیک ہو جاؤ گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…