پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

چاہت فتح علی خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سوشل میڈیا سٹار چاہت فتح علی خان کو استاد نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر 18 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔قانونی نوٹس قیصر منیر خان کی جانب سے میاں محمد عمیر نیاز نے چاہت فتح علی خان کی برطانیہ رہائش گاہ پر بھیجا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر چاہت فتح علی خان 15 دن کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے تو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا، چاہت علی خان کی گائیکی نے فیصل آباد کے لوگوں کو ناراض کیا ہے۔

لیگل نوٹس میں چاہت فتح علی خان پر نصرت فتح علی خان کا نام بدنام کرنے اور فیصل آباد کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔لیگل نوٹس کے مطابق چاہت فتح علی خان نے خود کو نصرت فتح علی خان کا رشتہ دار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا اور ان کی گلوکاری نے نصرت فتح علی خان کی وراثت کو نقصان پہنچایا ہے۔قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر معافی مانگیں اور اگر وہ 15 دن کے اندر جواب دینے یا معافی مانگنے میں ناکام رہے تو قانونی کارروائی اور 18 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے مقدمے کی پیروی کی جائے گی۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…