جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے اللہ کو کیا جواب دوں گی، ہانیہ عامر

datetime 28  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی۔غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں شوبز انڈسٹری میں ہوں اور دوسری وجہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر بھی ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی کیونکہ اللہ کے سامنے پیش ہونے پر جو سوال ہوں گے ان کے جواب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ میں نے اپنی کتنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے میرا مقصد اپنے کام اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب لوگ کسی نہ کسی وجہ سے پریشان اور ذہنی دبائو کا شکار ہیں لیکن ذہنی صحت بارے بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے میں سوشل میڈیا پر بات کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…