پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سابق اداکارہ زینب جمیل نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام شوہر پر عائد کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں سیلون مالک خاتون پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا۔سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا۔انہوں نے کہا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے، وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔زینب جمیل نے پولیس کی تفشیش پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں ، مجھے دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے۔ زینب جمیل نے آئی جی پولیس سے کہا کہ وہ خود اس کیس کا نوٹس لیں اور ملزم کو گرفتار کروائیں۔واضح رہے کہ زینب جمیل کو چند روز قبل ڈیفنس میں ان کے بیوٹی سیلون کے سامنے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چھ گولیاں مار دی تھیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…