اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کم عمری میں پاکستان گیا تھا، اب بچوں کو لے جانے کی خواہش ہے، شاہ رخ کی ویڈیو وائرل

datetime 23  مئی‬‮  2024
shahrukh
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ماضی میں کم عمری میں پاکستان دیکھ چکے ہیں اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی ایک بار پاکستان لے جائیں۔شاہ رخ خان نے مذکورہ بات ایک مختصر ویڈیو میں کہی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ۔شاہ رخ خان کی مذکورہ ویڈیو ایک دہائی پرانے بھارتی ٹی وی پروگرام کی ہے جو بھارت سے باہر شوٹ کیا گیا تھا اور مذکورہ پروگرام میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی شریک ہوئی تھیں۔وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں حنا ربانی کھر کے سوال پر شاہ رخ خان انکشاف کرتے ہیں کہ وہ کم عمری میں پاکستان گھوم چکے ہیں۔وہ بتاتے ہیں کہ جب ان کی عمر 15 سے 17 سال کے درمیان تھی، وہ اپنے والد کے ہمراہ پاکستان گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کے خاندان کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے ہے اور وہ بھی اپنے آبائو و اجداد کا شہر دیکھ چکے ہیں۔شاہ رخ خان کے مطابق انہیں آج بھی یاد ہے کہ جب وہ پاکستان گئے تھے تو انہیں اور ان کے والد کو بہت زیادہ پیار اور عزت دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ وہ والد کے ہمراہ، پشاور کے علاوہ سوات، لاہور اور کراچی بھی گئے تھے اور انہوں نے پشاور سمیت پاکستان بھر کے لوگوں کو مہمان نواز پایا۔

بالی وڈ بادشاہ نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ اگر پاکستانیوں کے گھر جاکر ان کی کسی چیز کی تعریفیں کریں تو مذکورہ چیز مہمان کے اپنے گھر جانے سے قبل ان کے گھر پہنچا دی جاتی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پشاور کے لوگوں سمیت پاکستان بھر کے لوگ مہمان نواز اور محبتی ہیں۔شاہ رخ خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے تمام بچوں کو بھی پاکستان دکھانے لے جائیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…