ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت

datetime 19  اپریل‬‮  2024 |

لاہور (این این اائی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی۔گزشتہ دنوں مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھی کرکٹرز کی جانب سے میسجز موصول ہوئے ہیں، انہوں یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں شادی شدہ کرکٹرز بھی پیغامات بھیجتے ہیں۔اب اداکارہ نے اپنے اس بیان سے متعلق فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ پر اپنی ایک سٹوری میں وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

مومنہ نے لکھا کہ میں نے کرکٹرز کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی، میری بات کو لے کر کچھ سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے جو نام کمانا تھا کما چکے اس لیے اب میں نے سوچا کہ میں کچھ وضاحت کردوں۔انہوں نے لکھا کہ میں نے کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا تھا اور نہ ہی کسی سے متعلق کوئی غلط بات کی تھی، لوگ فضول میں تنازعات پھیلا رہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کوئی چھیڑتا تو میں خود اسے دیکھ لیتی اس لیے لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں، کبھی اچھی باتیں بھی کرنی چاہئیں اور لوگ ان معاملات پر بولیں جہاں بولنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…