بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

جب بھی شادی کروں گی تو اپنے کام سے بریک لوں گی ،مہوش حیات

datetime 14  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مرد ان سے ڈرتے ہیں، ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے، آج تک کسی نے سنجیدگی کے ساتھ ان سے روابط بڑھانے کی کوشش نہیں کی۔مہوش حیات کا ایک دن جیو کے ساتھ کا تین سال پرانا انٹرویو حال ہی میں عید الفطر پر دوبارہ ٹی وی پر نشر کیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مذکورہ انٹرویو میں مہوش حیات نے شادی اور تعلقات سمیت پاکستانی انڈسٹری میں کم معاوضے پر بھی کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کے مقابلے اشتہارات میں زیادہ پیسے ملتے ہیں۔اداکارہ کی وائرل ہونے والی کلپ میں انہیں شادی، رومانس اور اپنے کرش پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مہوش حیات نے اعتراف کیا کہ وہ ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر فدا رہی ہیں اور اب بھی وہ ان پر فدا ہیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر لیونارڈو ڈی کیپریو ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کے ہاں بارات لے کر آئیں وہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں لیکن جب بھی وہ شادی کریں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ شادی ذمہ داری کا نام ہے، اس لیے انہیں احساس ہے کہ جب بھی وہ شادی کریں گی تو وہ اپنے کام سے بریک لیں گی۔مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں متعدد بار شادی کی پیش کش کی جا چکی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کن کن افراد نے شادی کی پیش کش کی۔ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ خوبصورت ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مرد ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی بھی مرد نے سنجیدگی کے ساتھ ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، شاید ان کی شخصیت کی وجہ سے مرد ان سے دور رہتے ہیں اور ان پر ٹرائیاں نہیں مارتے۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ مرد ان سے روابط بڑھانے سے قبل سوچتے ہیں اور ٹرائیاں مارنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…