بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے 12 سال بعد ایشا دیول کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی

datetime 7  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالینی کی صاحبزادی اداکارہ ایشا دیول اور اْن کے شوہر بھرت تختانی نے شادی کے 12 سال علیحدگی کی تصدیق کردی۔گزشتہ چند ہفتوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ایشا دیول اور اْن کے شوہر بھرت تختانی کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، ان افواہوں کے بعد مداح اْلجھن کا شکار تھے کیونکہ جوڑی کی جانب سے افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا تاہم اب ایشا دیول اور اْن کے شوہر نے اپنی علیحدگی کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا دیول اور بزنس مین بھرت تختانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ”ہم نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی کے بعد، ہمارے لیے سب سے اہم اور اولین ترجیح ہمارے دونوں بچوں کی تربیت ہوگی”۔ایشا دیول اور بھرت تختانی نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ ”ہم آپ کے شکرگزار ہوں گے اگر آپ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں گے”۔اس جوڑی نے اپنے مشترکہ بیان میں اپنی علیحدگی کی وجہ بیان نہیں کی جبکہ ہیما مالنی نے بھی بیٹی اور داماد کی علیحدگی پر میڈیا کو جواب دینے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش سال 2017 میں ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…