منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ کیک کاٹنے کی ویڈیو پرسجل علی کو تنقید کا سامنا

datetime 26  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مقبول اداکارہ سجل علی کو ان کی سالگرہ کا کیک میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کا سامنا ہے۔سجل علی نے گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے کیک کا اہتمام کیا اور کیک کاٹنے کی ویڈیو کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے نہ صرف میک اپ آرٹسٹ بلکہ اداکارہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر تنقید کی کہ وہ کیوں کسی غیر محرم مرد کا ہاتھ تھام کر کیک کاٹ رہی ہیں اور غیر محرم مرد نے کیوں اداکارہ کے سر کو چوما؟زیادہ تر صارفین نے سجل علی پر تنقید کی اور ان کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے توبہ اور استغفار کے کمنٹس بھی کیے جب کہ انہیں غیر محرم مرد کے انتہائی قریب ہوکر کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

بعض مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حمایت بھی کی اور انہیں تجویز دی کہ وہ لوگوں کے منفی کمنٹس پر توجہ نہ دیں۔کچھ صارفین نے ان کے انداز کو مغربی کلچر کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے ہی لوگ پاکستان میں مغربی کلچر کو پروان چڑھا رہے ہیں۔بعض مداحوں نے سجل علی سے ایک بار پھر شوہر کی غیر موجودگی کا سوال بھی کیا اور ان کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی۔سجل علی کی جانب سے سلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ کیک کاٹنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…