منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بچی کو چھونے سے قبل والدہ سے پوچھنے پر عمران اشرف کی تعریفیں

datetime 25  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکار و میزبان عمران اشرف کی بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل والدہ سے اجازت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی پر شو کے دوران حاضرین میں ایک بچی کی باتوں کا انداز بھانے پر عمران اشرف نے اسے سٹیج پر اپنے پاس آنے کو کہا ،منتشا نامی ننھی بچی کو اپنے قریب بٹھاکر چھونے سے قبل عمران اشرف نے بچی کے والدین سے اجازت لیتے ہوئے کہا کہ کیا میں چھو سکتا ہوں؟ ،اجازت ہے؟۔عمران کے یوں پوچھنے پر آڈیئنس میں بیٹھی خاتون نے اداکار کو اجازت دی اور پھر عمران اشرف نے بچی سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا۔

وائرل ویڈیو میں منتشا نے عمران اشرف کے نام شعر بھی سنایا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا، اداکار کے اس عمل پر ناصرف سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا بلکہ اداکاروں نے بھی عمران کی ویڈیو پر تبصرے کئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کمنٹ کیا اور کہابچی چھونے سے قبل اجازت مانگنا سب سے بہترین عمل ہے جو میں نے کسی بھی پاکستانی سلیبریٹی کی جانب سے دیکھا ہے، آپ کیلئے بہت ساری دعائیں۔

اس کے علاوہ ایک خاتون صارف نے لکھا آپ کا بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل اس کے والدین سے اجازت لینا قابلِ تعریف ہے، پاکستانی مردوں کو آپ سے سیکھنا چاہئے۔اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر سدرہ بتول نے بھی تبصرہ کیا اور کہا جس طرح آپ نے بچی کی والدہ سے اجازت طلب کی، یہ شیئر کرنے کے قابل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…