کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ایمن خان ملائیشیا جاکر اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کو بھول گئیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے سیاحتی دورے کے دوران اپنے ہوٹل کے کمرے سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ دنیا گھومنا چاہتی ہوں اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرخ دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔اداکارہ کی پوسٹ نے فورا ہی ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ کی توجہ حاصل کرلی اور کمنٹس میں تبصرہ کیا کہ صرف بیٹیوں کیساتھ اور ساتھ میں اداس ہونیوالے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔منیب بٹ کی شکایت پر ایمن خان نے اس بھول پر ہنستے ہوئے معافی مانگی اور لکھا کہ ہاہاہا… معذرت، بالکل آپ کے ساتھ بھی۔