منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ہدایتکار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

datetime 10  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی)پاکستانی معروف ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہدایت کار نے مسجد نبوی سے روح پرور ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس روحانی سفر کو بھی عکس بند کیا ہے۔ویڈیو میں ہدایت کار کو بارگاہ الہیٰ میں کھڑے ہوکر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ہندو مہذب کو خیر باد کہنے والے پرمیش اڈیوال کی انسٹا اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام ‘محمد’ رکھ لیا ہے۔

نومسلم محمد کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے پس منظر میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کی گئی قوالی ‘تاجدارِ حرم’ سنائی دے رہی ہے۔سوشل میڈیا پر اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد ہدایت کار کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔نومسلم محمد نے فرحان سعید کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ کے گانے ‘رب رکھا’، عروہ حسین کے ڈیبیو گانے ‘آؤ لے کر چلوں’، فلک شبیر کے گانے ‘یار ملا دے’ سمیت مختلف کمرشل، او ایس ٹی اور میوزک ویڈیوز کی ہدایت کاری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…