منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شرم کرو!مسلمان ہونے کا ہی خیال کرلو،فریال محمود تنقید کی زد میں آگئیں

datetime 5  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ فریال محمود بولڈ لباس پہننے سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل پاکستانی فلم ‘وکھری’ کا پریمیر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی، پریمیئر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم وکھری میں فریال محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل ثمیر، طوبی صدیقی، گلشن مجید، سلیم معراج اور بختاور مظہر شامل ہیں۔فلم کے پریمیر کے موقع پر فریال محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں، اداکارہ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔نور عباسی نامی صارف نے کہا کہ فریال محمود نے تو حد ہی کردی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ حد ہوگئی ہے، کچھ مسلمان ہونے کا خیال کرو، شرم کرو۔آفرین نامی صارف نے کہا کہ انشاللہ! یہ فلم فلاپ ہوگی، کوئی نہیں دیکھے گا۔سعد نامی صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، یہ خود کو مسلمان کہتی ہیں، شرم کرو۔اقرا نامی صارف نے کہا کہ یہ سب تو ضرورت سے زیادہ بیہودہ اور واہیات ہوتی جارہی ہیں۔شازیہ نامی صارف نے کہا کہ جو خوبصورتی پورے لباس میں ہوتی ہے وہ ان چند ٹکڑوں میں نہیں ہوتی ہے، خود کو ایسے ملبوسات کا عادی نہیں بنائیں کیونکہ آپ کے چہرے کا نور چلا گیا ہے اور آپ بالکل اچھی نہیں لگ رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…