جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

لوگ بولڈ کپڑے پہننے پر میری تصاویر میرے بھائی کو ٹیگ کرتے ہیں، حمائمہ ملک

datetime 5  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بولڈ کپڑے پہننے پر لوگ میری تصاویر میرے بھائی کو ٹیگ کرتے ہیں،لوگوں کو سمجھنا چاہئے میں اور میرا بھائی الگ الگ شخصیات ہیں ، میں اپنی غلطیوں کی خود ذمہ دار ،وہ اپنے اعمال کا خود جوابدہ ہے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ دیگر بہت سی اداکارائیں ہیں جو مجھ سے زیادہ بولڈ کپڑے پہنتی ہیں لیکن انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا اگر میں بولڈ کپڑے پہن لوں تو میری تصاویر کے کمنٹس میں لوگ میرے بھائی کو ٹیگ کرتے ہیں اور کہتے ہیں اپنی بہن کو دیکھو یا اس کی تصویروں پر مجھے مینشن کرتے ہیں کہ اپنے بھائی کو دیکھ لو۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے میرا بھائی دیندار شخص ہے، وہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر چیزیں نہیں دیکھتا لیکن لوگوں کو بھی سوچنا چاہئے کہ میں اور میرا بھائی دو الگ الگ شخصیات ہیں ،ہم دونوں کی الگ الگ ترجیحات ہیں، میں اپنی غلطیوں کی خود ذمہ دار ہوں اور وہ بھی اپنے اعمال کا خود جوابدہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…