منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بوائے فرینڈ نے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا، عائشہ عمر

datetime 5  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ماضی میں جس لڑکے کیساتھ تعلقات میں تھی اْس نے مجھے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا کہ ‘ماضی میں جس لڑکے کیساتھ رومانوی تعلقات تھے، اْس نے مجھے محبت کے نام پر متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا،اس وقت میری عمر کم تھی تو میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ناروا سلوک کو سمجھ نہیں سکی اور تشدد کو محبت سمجھنے لگی تھی۔

اْنہوں نے کہا کہ وہ شخص مجھے بار بار تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور پھر اپنی غلطی کا اعتراف کرکے مجھ سے معافی مانگتا تھا، وہ مجھے کہتا تھا کہ مجھ سے برادشت نہیں ہوتا کوئی دوسرا شخص تمہیں دیکھے یا تم سے بات کرے۔عائشہ عمر نے کہا کہ میں اْس شخص کی ان جذباتی باتوں کو سچا پیار سمجھتی تھی، اس لئے خاموشی سے تشدد برداشت کرتی رہی ،ہم دونوں اس قدر قریب ہوچکے تھے کہ ہماری شادی ہونیوالی تھی لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے اْس وقت تو سمجھ نہیں آیا لیکن آج اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میری شادی اْس شخص سے نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…