منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عامرخان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تصاویر،ویڈیوز وائرل

datetime 4  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ارا خان اپنے ہندو بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تقریبات ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئیں جس میں بالی ووڈ اور کاروباری شخصیات سمیت قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ارا خان اور نوپور شیکھرے شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پردستخط کرتے ہوئے اور دیگر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شادی کی تقریبات کے لیے دلہا نوپور شیکھرے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرکے شادی کے مقام پر پہنچے تھے اور ان کی جانب سے تقریبات میں ڈھول بجانے اور رقص کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔ارا خان کے شوہر ان کے اور ان کے والد عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔ نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی ارا خان ہیں۔ ارا خان عامر خان کی بڑی اور واحد بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…